طلال چوہدری کی اقوامِ متحدہ امدادی مشن کی سربراہ ڈینائس ولمین سے اہم ملاقات،افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن UNAMA کی سربراہ ڈینائس ولمین سے اہم ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورتحال، دہشتگردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں شہریوں کے ساتھ بھائیوں جیسا سلوک برتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت دنیا بھر کے شہریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن UNAMA کی سربراہ ڈینائس ولمین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان کا 100 برس کی عمر میں انتقال