مرونل ٹھاکر کی سمندر کنارے خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

Jul 03, 2023 | 20:37:PM
مرونل ٹھاکر کی سمندر کنارے خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف  اداکارہ مرونل ٹھاکر کی  نئی فلم  کی سمندر کنارے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مرونل  کی خوبصورت تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن پر سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

فلم "نانی 30 سے مرونل کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت دیدہ زیب جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

خوبصورت ساڑھی میں ملبوس مرونل ٹھاکر ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔

عقب میں سمندر کی موجیں نظر آرہی ہیں، سورج کی مدھم روشنی سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ ڈھلتے سورج کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم "نانی 30" رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز  سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔