پنجاب حکومت کا فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

Jul 03, 2022 | 17:45:PM
فرح گوگی ، ریڈ وارنٹ
کیپشن: فرح گوگی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب ملک احمد خان اور عطاتارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ عطاتارڑ نے پریس کانفرنس میں نعرہ لگایا کہ لوٹ کے کھا گئے پاکستان ، بشریٰ ، گوگی اور کپتان۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں۔ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کرڈیل کرتی تھیں، ہیرے بیرون ملک بلیک مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں پرحملہ قبیح فعل ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ یکم جولائی کو اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے 2 گرفتاریاں کیں، تو انکشاف ہوا کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑ کے پلاٹ لئے، اور یہ 60 کروڑ کا پلاٹ غیرقانونی طور پر 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کرایا۔جس پرفرح گوگی، ان کی والدہ اور شوہر احسن جمیل کے خلاف مقدمہ درج کیا، اب ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، احسن جمیل گجر بھی گرفتاری کے ایک گھنٹے بعد وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ عمران خان فرح گوگی اوراحسن جمیل کوپیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بشری بی بی کی آڈیووائرل ، لیگی رہنماؤں کا سخت ردعمل