عا مر خان کی اہلیہ سے طلاق کا سبب فا طمہ ثنا شیخ ہیں؟۔۔چونکا دینے والے انکشافات

Jul 03, 2021 | 20:12:PM
عا مر خان کی اہلیہ سے طلاق کا سبب فا طمہ ثنا شیخ ہیں؟۔۔چونکا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی جانب سےطلاق  کے بعد  چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئیں۔ بھارت سمیت پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ رہا اور لوگوں نے عامر خان کے حوالے سے کئی انکشافات بھی کیے۔

تفصیلات کے مطابق سو شل میڈیا پر بہت سا ر ے  لوگ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو ان کی طلاق کے معاملے میں لے آئے۔کئی لوگوں نے ٹوئٹس کیں کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، جن سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔

کئی لوگوں نے اپنی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ عامر خان نے کرن راؤ کو فاطمہ ثنا شیخ کے چکر میں ہی طلاق دی ہے، ساتھ ہی کچھ افراد نے ان کے لیے لکھا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی ان کے کام بڑے ہیں۔

کچھ  نے  عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایڈوانس مبارک باد بھی پیش کی۔

بعض ٹوئٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ تو 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے ہی خدشہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر عامر خان کی طلاق کے معاملے میں اپنا نام گھسیٹے جانے پر تاحال فاطمہ ثنا شیخ نے کوئی رد عمل نہیں دیا اور اب تک مسٹر پرفیکسنسٹ کی طلاق کا سبب بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر جی میں ابھی کنواری ہو ں ۔۔ طلاق کے بعد مسٹر پر فیکشنسٹ کو را کھی ساونت کی پرکشش آفر

یا د رہے کہ ابتدائی طور پر فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان 2017 میں تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں نے میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے قبل 2016 میں دونوں نے ’دنگل‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں فاطمہ ثنا شیخ نے بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔دونوں کی جانب سے ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیے جانے کے بعد 2017 میں افواہیں آنا شروع ہوئیں کہ 29 سالہ فاطمہ ثنا شیخ کے خود سے 27 سال زائد العمر عامر خان سے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ایک دن ان کی والدہ نے عامر خان اور ان کے تعلقات سے متعلق ٹی وی پر خبر دیکھی تو پریشان ہوگئیں اور اگلے ہی دن ان کی تصاویر عامر خان کے ساتھ شائع ہوئیں اور انہوں نے اپنے متعلق بہت کچھ غلط پڑھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شروع میں ایسی خبریں پڑھ کر پریشانی ہوتی تھی لیکن اب انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا اور وہ ایسی خبروں کو پڑھ کر نظر انداز کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان نےاہلیہ فلمساز کرن راؤ سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا