پاک آئی ڈی ایپ سے دستاویزات کی اپ لوڈنگ کا طریقہ

Jan 03, 2026 | 23:09:PM
پاک آئی ڈی ایپ سے دستاویزات کی اپ لوڈنگ کا طریقہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ایپ کے صارفین کیلیے شناختی دستاویزات کی تیاری کے دوران پیش آنے والی خامیوں کو دور کرنے اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

جب کوئی شہری پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرواتا ہے تو نادرا اس پر کارروائی کا آغاز کرتا ہے۔ اگر کسی درخواست میں کوئی دستاویز کم ہو یا کوئی غلطی پائی جائے تو درخواست گزار کو موبائل ایپ پر ہی اطلاع بھیجی جاتی ہے تاکہ وہ کمی کو پورا کر سکے۔

اپنی پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ ان کریں:
ہوم اسکرین پر موجود NADRA Miscellaneous Services میں جائیں اور اپ لوڈ ڈاکومنٹس کے آئیکن پر کلک کریں

اپنی درخواست کی ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کر کے گیٹ ڈیٹیلز پر کلک کریں

اسکرین پر مطلوبہ دستاویزات کی فہرست ظاہر ہوگی جس دستاویز کو اپ لوڈ کرنا ہے اس کا انتخاب کریں

موبائل سے فائل منتخب کرنے کیلیے Browse یا براہ راست تصویر کھینچنے کیلیے Capture کا بٹن استعمال کریں

تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد اسکرین پر کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا اور آپ کی درخواست خودکار طور پر دوبارہ جمع ہو جائے گی.

نادرا کے مطابق اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد شہریوں کو نادرا دفاتر کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے اپنی شناخت کی تصدیق اور دستاویزات کی درستگی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای