کراچی؛مائی کلاچی روڈپرگٹرسےملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

Jan 03, 2026 | 19:43:PM
کراچی؛مائی کلاچی روڈپرگٹرسےملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں مائی کلاچی روڈپرگٹرسےملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق لاشیں مقتولہ انیلا اور اس کے تینوں بچوں کی تھی، بچوں کی شناخت13سالہ کشور،13سالہ حسنین اور10سالہ کونین کےنام سے ہوئی،خاتون کھارادر کی رہائشی ہے،شوہرکی تلاش جاری ہے،چاروں نیوائیرنائٹ کو گھر سے نکلے تھے اور لاپتہ ہوگئے،خاتون کی لاش کو اس کی بہن نے شناخت کیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے رشتے داروں سے رابطہ ہوگیا ہے،فیملی 4روز پہلےکرائے کے فلیٹ میں کھارادر منتقل ہوئی تھی،خاتون اور اس کے شوہر مختیار کے درمیان طلاق ہوچکی تھی،مقتولین کی لاشیں سہراب گوٹھ سرد خانے میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں پیرا کے تحت سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری