پنجاب میں پیرا کے تحت سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری

Jan 03, 2026 | 19:00:PM
پنجاب میں پیرا کے تحت سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری
کیپشن: پیرا لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں پیرا کے تحت سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

سٹرائیک یونٹ کو صوبہ بھر میں ہائی رسک آپریشنز کا اختیار ہوگا۔ پیرا سٹرائیک فورس فوری ردعمل کیلئے متحرک ہوگی۔ایل ڈی اے، پی ایچ اے، پی آر اے اور آر ٹی ایز کو پیرا کی معاونت ہوگی ۔

پیرا سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن کا دائرہ اختیار پورا پنجاب ہوگا۔پنجاب حکومت نے پیرا ایکٹ 2024 میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق پیرا فورس ٹیکس ڈیفالٹر ، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق باپ بن گئے، نئے مہمان کی جھلک بھی دکھا دی