پاکستان کے کنتے فیصد گھرانوں کو موبائل کی سہولت میسر ہے؟اعدادوشمار جاری 

Jan 03, 2026 | 17:09:PM
پاکستان کے کنتے فیصد گھرانوں کو موبائل کی سہولت میسر ہے؟اعدادوشمار جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2024-2025 میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اب پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں  جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جہاں انفرادی سطح پر انٹرنیٹ استعمال 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد تک پہنچ چکا ہے،ملک بھر میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ 

پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں میں خواتین کا انٹرنیٹ استعمال مردوں سے زیادہ ہے  جبکہ مجموعی طور پر خواتین اور مرد برابر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سال 2026،پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر