پنجاب میں امراضِ قلب کیلئےانٹراویسکولر سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں امریکی ڈاکٹرز کے ذریعے مقامی ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے پر اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کاپھیلاؤ،قومی ادارہ صحت نےالرٹ جاری کردیا
بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجری کا محفوظ اور جدید متبادل ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پرجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں جدید طریقۂ علاج متعارف کرانے اور جدید طبی آلات کی خریداری کی بھی ہدایت کی۔