کچی آبادیوں کے ریکارڈ کی آن لائن منتقلی کا کام شروع 

Jan 03, 2026 | 12:11:PM
 کچی آبادیوں کے ریکارڈ کی آن لائن منتقلی کا کام شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 202 کچی آبادیوں کے ریکارڈ کی آن لائن منتقلی کا کام شروع کردیاگیا۔
 میئر کراچی مر تضیٰ وہاب نےشفاف اور ڈیجیٹل نظام کی جانب بڑا قدم اٹھالیاہے جس کے تحت  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 202 کچی آبادیوں کے ریکارڈ کی آن لائن منتقلی کا کام شروع  کردیاگیا۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق کچی آبادیوں کے پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا،محکمہ لینڈ کے بعد کچی آبادیوں کا ریکارڈ بھی آن لائن کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نےمینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی

ترجمان کے ایم سی کے مطابق کچی آبادیاں کم آمدنی والے افراد کو سستی رہائش فراہم کرنے کیلئے قائم کی گئی تھیں وہاں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔