صوابی:پولیس پر فائرنگ کرنیوالاموٹر سائیکل سوار زخمی حالت میں گرفتار

صوابی میں تھانہ آئی ڈی ایس پولیس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار  نے  فائرنگ کر دی

Jan 03, 2026 | 01:04:AM
صوابی:پولیس پر فائرنگ کرنیوالاموٹر سائیکل سوار زخمی حالت میں گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )صوابی میں تھانہ آئی ڈی ایس پولیس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار  نے  فائرنگ کر دی،  پولیس کی جوابی فائرنگ سے  ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس پولیس نے ملزم کو چیکنگ کے لئے روکا تھا توملزم نے پولیس پر اندھا دھند  فائرنگ کر دی، ضیاالدین احمد نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ملزم کو  زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہےجس سے پستول برآمد کر لیا گیا.  

ملزم کی فائرنگ سے خوش قسمتی کے ساتھ کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ، پولیس کی جانب سے زخمی ملزم کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے