پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی فرح گوگی کی طرح دبئی فرار

Jan 03, 2023 | 19:38:PM
پنجاب, اعلیٰ شخصیت, تیسری, بیوی, فرح گوگی, دبئی فرار
کیپشن: ایف آئی اے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی ایک اعلیٰ شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی بھی فرح گوگی کی طرح دبئی فرار ہو گئی۔

ایف آئی اے  نےسائرہ انور کو آج طلب کرنے کا ثمن جاری کر رکھا تھا ،سائرہ انور کے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوگئے،سائرہ انور کے وکیل اطہر کیانی ایف آئی اے میں پیش ہو کر مزید وقت مانگ لیا۔

وکیل نے ایف آئی اے  کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سائرہ انور نجی مصروفیات کی وجہ سے پیش آج نہیں ہو سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سائرہ انور کو دوبارہ طلب کرنا کا فیصلہ کر لیا۔سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی ہیں۔