اسلام آباد: آئی 10 فور میں خودکش دھماکہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی

Jan 03, 2023 | 18:14:PM
اسلام آباد: آئی 10 فور میں خودکش دھماکہ کرنے والی کی شناخت ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کیپیٹل پولیس ذرائع کے مطابق سیکٹر آئی 10 فور میں 23 دسمبر کو ہونے والے خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت کی جاچکی ہے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی، حملہ آور کا نام ثاقب الدین ہے جس کی عمر 22 سال ہے اور اسکا تعلق کرم ایجنسی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ،ملوث شخص کس جنرل کیلئے کام کرتا رہا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تفصیلات کے مطابق خود کش حملہ آور نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفر کیا تھا جبکہ حملہ آور رات صوابی میں گزار کر وقوعہ کی صبح ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔

خودکش حملہ آور 10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے مدد بھی فراہم کی گئی تھی۔