وزیر اعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ،ملوث شخص کس جنرل کیلئے کام کرتا رہا؟ تہلکہ خیز انکشاف

وزیراعظم کے اے ڈی سی کا کوڈ نام میجر ارسلان تھا جبکہ ان کا اصل نام عبدالرحمان ہے

Jan 03, 2023 | 16:47:PM
وزیر اعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ،ملوث شخص کس جنرل کیلئے کام کرتا رہا؟ تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈںگ کرنے والے شخص کے بارے میں تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔


سینئر صحافی اعزز سید نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے اے ڈی سی نے تحقیقات کے آغاز میں اعتراف جرم کرلیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کے اے ڈی سی بننے سے قبل میجر ارسلان جنرل فیض حمید کے اے ڈی سی ہوتے تھے جو انہیں ڈائریکٹ رپورٹ کرتے تھے، وزیراعظم کے اے ڈی سی کا کوڈ نام میجر ارسلان تھا جبکہ ان کا اصل نام عبدالرحمان ہے۔


اعزز سید نے مزید بتایا کہ پکڑے جانے پر اے ڈی سی ارسلان کافی پریشان تھے، تحقیقات کے بعد جنرل فیض حمید کے دو قریبی افسران کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، جنہیں طلب کرلیا گیا، ایک افسر سعودی عرب میں جبکہ دوسرا افسر یو اے ای میں تعینات ہے۔

ضرور پڑھیں :وزیراعظم ہاؤس کے فون بگ کرنیکا واقعہ، ہیکنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

یاد رہے وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کے واقعے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا۔ ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے جب کہ دوسرے کا تعلق وسطی پنجاب سے ہے۔ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا-

 دونوں افراد سے تحقیقات جاری ہیں، اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے ہینڈلرز بارے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات سٹاف سے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔