بلال یاسین فائرنگ کیس۔۔ ملزموں کی تصاویرمنظر عام پر آ گئیں

Jan 03, 2022 | 11:15:AM
بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے منظر عام پر
کیپشن: بلال یاسین فائرنگ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔فائرنگ کرنے والوں کی تصاویر منظر  عام پر آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ  والے دونوں ملزموں کی تصاویر بھی پولیس کو مل گئیں ہیں۔ تصویر میں حملہ آوروں نے اپنے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے، ایک ملزم نے سبز اور دوسرے نے کالے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ کچھ دور جا کر حملہ آوروں نے رومال چہروں سے ہٹائے۔

 یہ بھی پڑھیں:بوسٹر ڈوز کن افراد کو لگے گی۔۔این سی او سی کا بڑا اعلان

دوسری جانب جائے حادثہ سے پچاس میٹردور لگا سیف سٹی اتھارٹی کا کیمرہ بھی خراب نکالا ۔

 واضح رہے کہ  بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول  پہلے ہی پولیس کو مل گیا تھا, ملزموں نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے نیچے گر گیا تھا۔پستول کس کے نام رجسٹرڈ ہے،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں، ملزموں کے قریب ہیں اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔