پی ڈی ایم کا ٹائر زرداری اور شہبازنے پنکچر کردیا ، فیاض چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کا ٹائر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے پنکچر کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ڈی ایم کی بہاولپور ریلی پر ردِعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا ٹائر پنکچر کے بعد اب شارٹ، میڈیم اور لانگ سمیت کسی بھی مارچ کے قابل نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ریلیاں اور جلسے جلوسوں کی حیثیت گونگلووﺅں سے مٹی جھاڑنے سے زیادہ کچھ نہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو یاد دلاتا چلوں کہ ان کے استعفوں کی آخری تاریخ کو 4 دن گزر گئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو مشورہ دیا کہ پی ڈی ایم اب وزیراعظم عمران خان کی ملکی ترقی کی کلاسز میں داخلہ لے۔ان کا کہنا تھا کہ آر یا پار، استعفے اور لانگ مارچ سے مکرنے کے بعد اپوزیشن اتحاد نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا بڑا یوٹرن لے لیا ہے۔صوبائی نے یہ بھی کہا کہ حافظ حسین احمد کے بقول فضل الرحمن کی جے یو آئی (ف) صرف ذاتی فوائد تک محدود ہو چکی۔انہوں نے کہا کہ 70 سال ملک کا تیا پانچا کرنے والوں کو ایک اور موقع نہیں دیا جاسکتا۔