سابق نگران صوبائی وزیر خواجہ جلال الدین رومی انتقال کرگئے 

Feb 03, 2026 | 20:03:PM
 سابق نگران صوبائی وزیر خواجہ جلال الدین رومی انتقال کرگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) معروف صنعت کار و سابق نگران صوبائی وزیر خواجہ جلال الدین رومی انتقال کرگئے۔ 

خواجہ جلال الدین رومی طویل عرصہ سے علیل تھے اور ملتان کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کا نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے ادا کیا جائے گا ۔نماز جنازہ دربار حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی پر ادا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خواجہ جلال الدین رومی سابق نگران صوبائی وزیر صنعت ،سابق صدر چیمبر آف کامرس ملتان و ڈیرہ غازی خان بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  بسنت کےدوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی