ملک بھر میں موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڈی علا قوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڈی علا قوں میں شدید سرد تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں رات ،صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدیدسرداور خشک رہنے کاامکان ہے، لاہور، شیخو پورہ، قصور، او کا ڑہ، فیصل آباد، سر گو د ھا،جھنگ، سا ہیوال، گجرا نوالا،نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر علی الصبح و صبح ہلکی سے درمیانی دھندکی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بعد از دوپہر مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت کی چھٹیاں: جنرل ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں منسوخ