بسنت کا تہوار: جنرل ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

Feb 03, 2026 | 19:50:PM
 بسنت کا تہوار: جنرل ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) یومِ کشمیر اور بسنت کے پیشِ نظر لاہور جنرل ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز الرٹ رہیں گے۔  جنرل ہسپتال لاہور میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

  5  فروری سے 8 فروری تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی  لگا دی گئی ہے۔

بسنت کے دوران ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر چھ فروری اور سات فروری کو ہسپتال کا آؤٹ ڈور معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ ان دو دنوں کے دوران پنجاب حکومت کے  اعلان کے مطابق تمام اداروں میں چھٹی ہو گی۔

جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ  بسنت کی چھتیوں کے دوران ہسپتال میں تمام شعبوں کا عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے گا۔  غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل الیون کیلئے شاداب کیساتھ کس کس کو برقرار رکھے گی؟ اعلان ہوگیا

پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کسی بھی سطح پر بدنظمی برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔  سکیورٹی گارڈز کو چاق و چوبند رہنے اور سینیٹیشن اسٹاف کو 24 گھنٹے کام کی ہدایات کی گئیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی میں ادویات اور خون کا اسٹاک مکمل ہے۔  تمام ایمبولینسز اسٹینڈ بائی اور جنریٹرز کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارت سے میچ کا بائیکاٹ:بھاری نقصان ہوگا، بھارت میں کہرام، بائیکاٹ ہماری وجہ سے ہوا، بنگلہ دیش میں خوشی