ملتان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملتان کے جنوبی پنجاب کے علاقے میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا ، نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
منکی پوکس کا مریض آئی سی یو میں داخل ہے جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، متاثرہ مریض کی عمر 20 سال، تعلق مظفرگڑھ سے ہے۔
مریض میں ایچ آئی وی ایڈز کی بھی تصدیق ہوگئی، سال 2026 کے دوران نشتر ہسپتال میں منکی پوکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ترجمان نشتر کے مطابق نشتر انتظامیہ نے آئسولیشن اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان