بسنت فیسٹیول،لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
بسنت کے دوران فیلڈ اور آپریشن سرکلز کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں،لیسکو نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ڈیوٹی انجام دینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
کمپنی کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو مراسلہ بھجوایا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت زمین بوس،شہریوں نے بھی فائدہ اٹھا لیا
مراسلے کے مطابق بسنت فیسٹیول کے دوران شکایات کا ازالہ کے لئے ڈیوٹی کی جائے، لیسکو کے آپریشن، جی ایس او اور جی ایس سی کا سٹاف فرائض انجام دے گا ۔