پاکستان میں دہشتگرد حملے براہ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں:امریکی جریدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )افغانستان پر قابض طالبان رجیم کا خودساختہ بیانیہ ایک بار پھر عالمی حقائق کے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی جریدے کی رپورٹ نے طالبان کے ترقی اور سلامتی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
امریکی جریدےیوریشیا ریویو کےمطابق پاکستان میں ہونےوالےدہشتگردحملوں کا براہ راست تعلق افغان سرزمین سےجڑا ہوا ہے،افغانستان میں سرگرم بیس سےزائد دہشت گردگروہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ طالبان کا امن و سلامتی کا بیانیہ محض ایک فریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی باؤلر سے معافی مانگ لی ؟
ورلڈبینک کی رپورٹ طالبان کےمعاشی دعوؤں کوبھی مستردکرتی ہے،افغانستان کی معیشت ترقی کے بجائےمحض بقاکی بنیادپرچل رہی ہے،افغانستان میں برانڈنگ اورحقیقت کےدرمیان سب سےبڑا خلا حکمرانی کا ہے۔
ماہرین کےمطابق طالبان رجیم کی طویل المدتی خودتخریبی کی سب سےنمایاں مثال خواتین کی تعلیم پر پابندی ہے،طالبان رجیم محض پروپیگنڈا اوربےبنیاد دعوؤں کےذریعے اپنےاقتدارکو طول نہیں دے سکتا۔