’پاکستان کو ووٹ دو‘گلوکار عاصم اظہر نے قوم کو اپیل کردی

Feb 03, 2024 | 15:07:PM
’پاکستان کو ووٹ دو‘گلوکار عاصم اظہر نے قوم کو اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)’پاکستان کو ووٹ دو‘گلوکار عاصم اظہر نے قوم کو اپیل کردی ۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے  اپنے دوستوں، عوامی شخصیات اور مشہور شخصیات سے درخواست کی کہ وہ ووٹ کے حق کی توثیق کریں۔

گلوکار نے کہا کہ’’عوام میں ووٹ کی اہمیت اور شعور بیدار کریں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے تاکہ وہ اپنے حق کا درست استعمال کرتے ہوئے صحیح لیڈر کو ووٹ ڈالیں‘‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! ہر ایک کو اپنا پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے کی ترغیب دیں اور پاکستان کو ووٹ دیکر اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

 

واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔