اٹک،لاکھوں روپے کی پولیو ویکسین کوڑے کے ڈھیر سے برآمد

Feb 03, 2024 | 10:47:AM
اٹک،لاکھوں روپے کی پولیو ویکسین کوڑے کے ڈھیر سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) ضلع اٹک کے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب ریلوے گراؤنڈ کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے لاکھوں روپے کی پولیو ویکسین برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویکسین کی اطلاع ملنے  پر پولیس اور سی ای او ہیلتھ   موقع پر پہنچ گئے اور ویکسین کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 پولیو ویکسین کوڑے  کے ڈھیر سے ملنے  کے بعد سی ای او ہیلتھ اٹک نے  ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو غیر جانبدار انکوائری کمیٹی بنانے کے لیےلیٹر لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، منظوروسان