نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، منظوروسان

Feb 03, 2024 | 09:51:AM
 نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، منظوروسان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں۔

پی پی رہنمامنظور وسان نے ایک بار پھر انتخابات سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی بنیں گے، ملک میں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، آزاد امیدواروں کی محبت آصف زرداری کی طرف بڑھے گی۔