مجھے ڈیل آفر ہوئی 3 سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، عمران خان

Feb 03, 2024 | 00:26:AM
مجھے ڈیل آفر ہوئی 3 سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، عمران خان
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہاہے کہ مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں،میں نے وہی جواب دیا، جو حقیقی آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کو پیغام دیتا ہوں کہ عاصم منیر اس ملک کے 25 کروڑعوام کے بارے میں سوچے،جس طرح کا الیکشن کرانے جارہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی، مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی ملک کی اکانومی اوپر نہیں جاتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں،میں نے وہی جواب دیا، جو حقیقی آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئے،یہ آفر مجھے اس وقت کی گئی جب اٹک جیل میں بند تھا،اس پیغام سے اسٹیبلشمنٹ کی شرائط سامنے آ گئیں کہ باریاں باریاں کھیلوں،پہلے تم مزے لو پھر ہم مزے لیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہوتاہے، اگر اس پر ملک کے ساتھ ایسا ہورہاہے تو بہتر نہیں ہے، جنرل فیض کو آرمی چیف لگانا تو میرے ذہن میں ہی نہیں تھا۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے سائفر کیس میں 342 کے بیان پر دستخط نہیں کیا فیصلے میں کیسے لگایا،مطلب ہے اس کو ایڈیٹ کیا گیا،ان کا مزید کہناتھا کہ انتخابات کا نیا سسٹم ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہے،ساری جماعتیں تیار رہیں انھوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا ہے اورنتائج کا اعلان کردینا ہے،پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ سٹیشنز نے نہ نکلنے کی ہدایت کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے پوچھا تک نہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالا لے گئے،ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتی، نواز شریف کے کیسز ختم کرنا ڈیل تھی، صاف اور شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل منظور نہیں،بولا گیا باری بعد میں دیں گے، اچھے بندے بنوں، قانون سب سے بڑا ہے،تیسری دنیا اسی لئے بنی کہ طاقتور قانون کے اوپر ہے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے،کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہے۔
ان کاکہناتھا کہ 60 سال سے اقتدار میں بیٹھی کلاس کے سارے پیسے باہر ہیں،جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو وہ قیامت کا دن ہوگا،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور باجوہ کا قریبی تعلق ہے،خواجہ آصف، باجوہ کے سسر کے ساتھ بیٹھا رہتا تھا اس کا بیان دیکھ لیں،باجوہ کو بتایا تھا فوج میں مداخلت نہیں کروں گا۔
عمران خان نے کہاکہ شیخ رشید کی طرف سے شہریار ریاض سے 3 کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دینے کے سوال پر کچھ نہیں کہوں گا،ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے رجسٹر اندر نہیں لانا دیا گیا کیسے ٹکٹوں پر مشاورت کروں۔

بانی پی ٹی آئی نے شیخ ریحان کے قتل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جنونی کارکن تھا، بہت افسوس ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ذاتیات سے ہٹ جائیں یہ ملک میرا آپ کا نہیں سب کا ملک ہے،مینار پاکستان جلسہ میں بھی کہا 3 سال چپ رہنے کی تلقین ہوئی،باجوہ نے قریشی کو بھی کہا، میں نے کہا اس میں ملک کا فائدہ ہے تو پیچھے ہٹ جاو¿ں گا،اگر طاقت کے زور پر پیچھے کرنا چاہتے ہو تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان دو بڑی پارٹیوں سے یہی پوچھ لیں کیا کبھی اپنی فیملی میں بھی الیکشن کرایا،انہوں نے کہاکہ ورکر 8 فروری کو جہاد کیلئے نکلیں، ووٹ کے ذریعے آزادی حاصل کریں گے،امریکہ اور طاقت کی غلامی کرنا چاہتے ہیں تو غلام کا کوئی مستقبل نہیں،اصل جہاد پولنگ ایجنٹس کا ہے، خدا کے واسطے ملک کے 25 کروڑ لوگوں کا سوچو۔
عمران خان نے کہاکہ جس طرح کا الیکشن کرانے جارہے ہو ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی،سیاسی استحکام ہی معیشت مضبوط کرے گا، ان کاکہناتھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کئے کیوں کہ ہمارے لوگ ابھی چھپے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی