بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

Feb 02, 2024 | 19:51:PM
بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ ، پشاور، چار سدہ، نوشہرہ،صوابی ،بونیر، بنوں، ڈی آئی خان ، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش /برف باری اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے علاقوںراولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد، جھنگ،ننکانہ صاحب ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاو¿لنگر، ڈیرہ غازی خان ، خان پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں نوکنڈی،دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد،ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کان مہترزئی ، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ برفباری بھی متوقع ہے۔
ادھرسندھ میں کراچی،حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص ، سانگھڑ، تھرپارکر،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ کیا گیاہے کہ 3 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا