سونے کی فی تولہ  قیمت میں کتنی کمی ہوئی۔۔ آج کا ریٹ جانئے 

Feb 03, 2022 | 23:37:PM
سونے, فی تولہ,  قیمت, کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ  قیمت میں کمی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی  فی تولہ قیمت میں700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا دام 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار567 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1803 ڈالر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک بیٹھ گئی۔۔ایک کروڑ صارفین بھاگ گئے۔۔وجہ کیا بنی۔۔؟