کونسی ایپس سمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں؟جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کونسی ایپس آپ کے سمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں، یہ جاننا ڈیوائس اور بیٹری کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
متعدد سمارٹ فون صارفین کی ڈیوائسز کی بیٹری لائف بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے، یہاں تک کہ کم استعمال پر بھی ایسا ہوتا ہے،کئی بار اس کی وجہ فون کے بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس ہوتی ہیں مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ بہت آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسی ایپس ایسی ہیں جو استعمال ہوئے بغیر بھی فون کی چارجنگ کم کر رہی ہوتی ہیں۔
تو کیسے معلوم کریں کہ کونسی ایپس فون بیٹری چوس رہی ہیں؟
سمارٹ فون کی مستحکم کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بیٹری لائف کو بہتر بنایا جائے،اس لیے ان ایپس کے بارے میں جاننا ضروری ہوتا ہے جو فون چارجنگ تیزی سے ختم کرتی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ سے انہیں بیٹری کو چوسنے سے روکا جاسکتا ہے،یہ جاننے کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں سیٹنگز اور پھر بیٹری میں جائیں۔
وہاں بیٹری یوز ایج کو سلیکٹ کرکے دیکھیں کونسی ایپس کتنے فیصد بیٹری استعمال کر رہی ہیں۔
آئی فون میں اس مقصد کے لیے سیٹنگز اور پھر بیٹری میں جائیں جہاں ہر ایپ کی جانب سے بیٹری استعمال کرنے کی شرح سمیت متعدد تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔
کونسی ایپس زیادہ تیزی سے بیٹری لائف ختم کرتی ہیں؟
ویسے تو ایسی متعدد ایپس ہیں مگر بیشتر فہرستوں میں فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ، گوگل میپس اور یوٹیوب کے نام سامنے آتے ہیں،یہ ایپس بیٹری کو سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ سے رابطے میں رہتی ہیں۔
ان ایپس کو حاصل غیر ضروری پرمیشنز کو ڈس ایبل کرنے سے بھی کسی حد تک بیٹری لائف کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،اس کے لیے سیٹنگز میں ایپس اور پھر پرمیشنز کے سیکشن میں جائیں اور جو آپ کو غیر ضروری لگے اسے ڈس ایبل کر دیں۔
ایپس نوٹیفکیشنز کو ٹرن آف کرنے سے بھی بیٹری لائف کسی حد تک بہتر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرغیزستان کے وزیرِ خارجہ کی وزارتِ خارجہ آمد