عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم، چاندی میں اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی تاہم چاندی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی اور اس کی قیمت 786 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 48 ہزار 290 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کے نرخ؛
آج صرافہ بازار میں سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا،24 قیراط فی تولہ چاندی 81 روپے بڑھ کر 6085 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69 روپے اضافے کے ساتھ 5216 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی صرافہ بازار:
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا دباؤ کا شکار ہے جہاں قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4208 ڈالر پر موجود ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.81 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 58.13 ڈالر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے اچھی خبر!جمعرات سے ہفتے تک چھٹیوں کا اعلان
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں تبدیلی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے۔