سندھی ثقافت پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، نگران وزیراعظم

Dec 03, 2023 | 21:09:PM
سندھی ثقافت پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، نگران وزیراعظم
کیپشن: نگران وزیراعظم انوار کاکڑ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سندھ کی ہزاروں برس پرانی اور خوبصورت روایات پر مبنی سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے، سندھی ثقافت پاکستان میں تہذیبوں اور ثقافتوں کی خوبصورت قوس قزح کا ایک خوبصوت رنگ ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ صوفیوں کی دھرتی سندھ، صدیوں سے برداشت اور امن کا گہوارہ رہی ہے، سندھ کی اس زرخیز سرزمین نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی تہذیب میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعظم کی ہدایت پر سلمان بٹ کی تعیناتی منسوخ کر دی گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھی ثقافت پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، سندھی ثقافت کے دن پر میں اپنے سندھی بہن بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔