واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Dec 03, 2022 | 15:09:PM
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا یا جس میں اب گروپ اراکین کو میسج کرنے والے کی پروفائل فوٹو نظر آئے گی۔

سوشل میڈیا کالنگ ایپ واٹس ایپ نے خاموشی سے ہی ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا جو اچانک سے لوگوں کے واٹس ایپ گروپس میں نظر آنے لگا۔واٹس ایپ گروپ میں اس سے قبل جب میسج کیا جاتا تھا تو مسیج کرنے والے کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی تھی جس سے اکثر یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ مذکورہ میسج کس نے سینڈ کیا ہے۔

 واٹس ایپ نے اب ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے کہ اب جب گروپ میں کوئی بھی شخص میسج کرے گا تو میسج کے ساتھ اس کا پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گا۔ جس سے فوری پہچان ہو جائے گی کہ مذکورہ میسج کس کی جانب سے سینڈ کیا گیا ہے۔