پنجاب یو نیورسٹی۔۔ طلبا تنظیموں میں جھگڑا ،ماردھاڑ

Dec 03, 2021 | 14:56:PM
پنجاب یو نیورسٹی،طلبا،جھگڑا
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی جھگرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں طلباء تنظیموں کی پھرلڑائی۔ اسلامی جمعیت کے طلبا نے وائس چانسلرآفس کا گھیراؤ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کےانکشافات

تفصیلات کے مطابق طلبہ وائس چانسلرآفس میں گھس گئے،توڑ پھوڑ شروع کردی۔اس کے بعدطلبہ نے وائس چانسلرآفس کےدروازے،شیشےتوڑ دیئے پنجاب کونسل ،جمعیت کے طلباء کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔ طلبا نے ایڈمن بلاک میں گھس کراملاک کونقصان  بھی پہنچایا۔

مظاہرین کی پنجاب یونیورسٹی کےگارڈزکوبھی دھمکیاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران تنظیموں میں جھگڑا شروع ہوا جمعیت طلبا کا کینٹین پر کھڑے پنجاب کونسل کےطلباپر پتھراؤ اسلامی جمعیت کے طلبا نے یونیورسٹی سکیورٹی سےبھی ہاتھا پائی کی۔ یونیورسٹی میں کینٹین بند کر دی گئی،طلباء میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ سڑکوں پر۔۔سکولز بند