شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا

Aug 03, 2025 | 21:16:PM
شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا
کیپشن: شیر افضل مروت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ  علیمہ خان نے پارٹی کو 9 مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا۔ میں خان صاحب کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہیے، جیسے 9 مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ  مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لیے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی۔شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ  پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے، علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو نکالے۔ میرے مطالبات بلند و واضح ہیں، کارکن پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالیں کہ علیمہ خان اور راجہ کو فوری نکالے۔ ان کاکہناتھا کہ اگر میں ناکام ہوا تو ہمیشہ کے لیے سیاست سے غائب ہو جاؤں گا!

یہ بھی پڑھیں:ہمسایہ ملک کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا