افغان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوگیا

Aug 03, 2025 | 20:55:PM
افغان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوگیا
کیپشن: افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان  ملتوی  ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق  وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان  تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق  وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان کل (پیر)  طے شدہ تھا۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر خان متقی نے پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں،  ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے کتنے ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے؟چیئرمین پی ٹی آئی نے بتادیا