ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی  

Aug 03, 2025 | 20:10:PM
ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی  
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں، بشریٰ بی بی پر کیسز جھوٹے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کی ضرورت ہے، بشریٰ بی بی پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو پورے ملک میں پُرامن احتجاج ہوگا، ہماری سیاست کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں کھل کر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا، پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں، زین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ان کے خلاف شواہد نہیں تھے، لیکن شواہد تو باقیوں کے خلاف بھی ہیں تھے، 5 اگست کو بانی عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ جہاں جو لیڈر شپ موجود ہے، وہی لیڈ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پُر امن ہوگا، میں بونیر جاؤں گا اور وہاں احتجاج کو لیڈ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور محمود خان اچکزئی بھی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں  سیلابی ریلے میں لاپتہ نجی ٹی وی اینکر اور فیملی سے متعلق ترجمان جی بی حکومت کا اہم بیان