ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سوموار کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، پشاور،نوشہرا،مالاکنڈ ، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،کوہاٹ،ہنگو، کرک، بنوں اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور،شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2026رجسٹریشن سے رہ جانے والوں کیلئے خوشخبری
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم شام/رات میں ژوب ، بارکھان،کوہلو، خضدار ، مو سی خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ا س دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین ،نوکنڈی 44اور دادو میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 2آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا