بلوچستان ضمنی انتخابات:آزاد امیدوار حور جان بی بی نے میدان مار لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخاب ہوئے جس میں آزاد امیدوار حور جان بی بی نے میدان مار لیا۔
قلات کی یو سی نیچارہ میں خواتین کی مخصوص نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر آزاد امیدوار حور جان بی بی کامیاب ہو گئیں۔
ژوب میں میونسپل کمیٹی کی جنرل کونسلر کی نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ستار مسیح 28 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ میں سونے کی کانوں سے 1000غیر قانونی تارکین وطن گرفتار