کوٹ ادو؛2کم عمر یتیم بچیوں کی زبردستی شادی کروانے چچا اور داداگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شفقت ملانہ )کوٹ ادو تھا نہ سنانواں کے علاقے میں2کم عمر یتیم بچیوں کی زبردستی شادی پر پولیس نے کارروائی کرکے بچیوں کا چچا اور داداکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، بچیوں کو والدہ کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں 2 کم عمر یتیم بچیوں کی زبردستی شادی کے معاملے پر پولیس نے چھاپہ مار کر بچیوں کے دادا اور چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو بچیاں بھاگ کر پولیس کے پاس آ گئیں اورلیڈیز پولیس کو سارا واقعہ بتایا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ پولیس نے فوری طور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ شادی کی تقریب اڈا 2 آر سنانواں میں منعقد ہو رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں کھل کر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی