پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ ،اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے نیتجے میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغازہوگیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونےوالااہم تجارتی معاہدہ دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ پاکستان کے وسیع تیل ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol سے معاہدہ طے پا گیاہے،اس معاہدے کے تحت پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی،معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے،اس کے تحت امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات پر عائد محصولات میں کمی آئے گی،اس اہم پیشرفت کے باعث توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کی راہیں ہموارہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:امر یکہ کی ٹیرف میں بڑی رعایت،پاکستان کیسے فائدہ اٹھا سکتاہے؟
پاکستانی کمپنی کی یومیہ ریفائنری پروسیسنگ صلاحیت 1,56,000 بیرل ہے اوراگلے پانچ سال میں ریفائنری اپ گریڈ کرنے اور دوسرا آف شور ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بھی زیر غورہے،ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں سے کیا گیا معاہدہ اہم شعبوں میں اشتراک اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔