اسرائیلی بربریت جاری، مزید 62 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے مختلف کارروائیوں میں 62 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
شہید افراد میں امداد کے منتظر 38 فلسطینی بھی شامل ہیں جو غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے گردونواح میں گولیوں کا نشانہ بنے۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک غزہ میں بھوک اور غذائی کمی کا شکار ہو کر 169 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں 93 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کی حکومت ک نے کہا ہے کہ گزشتہ روز غزہ انکلیو میں 36 امدادی ٹرک داخل ہوئے جو 600 ٹرکوں کی ضرورت کو ہرگز پورا نہیں کرسکتے۔
اسرائیل نے عالمی دباؤ پر فضا سے امدادی سامان گرانے کی اجازت دی ہے، اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے بتایا ہے کہ فضائی راستے سے غزہ میں گرائی جانے والی امداد ناکافی ہے۔
انروا نے اسرائیل سے زمینی راستے سے امداد کی زیادہ فراہمی پر زور دیا ہے۔