این اے 245 ضمنی الیکشن، جی ڈی اے کا فاروق ستار کی حمایت کا اعلان

Aug 03, 2022 | 22:57:PM
تحریک انصٓف، حکومت میں اتحادی، جی ڈی اے، ضمنی الیکشن، فاروق ستار، حمایت کا اعلان،
کیپشن: جی ڈی اے، فاروق ستار ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اتحادی رہنے والی پارٹی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)نے کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کر لیاہے، جی ڈی اے نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سربراہ ڈاکٹر فا روق ستار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا کہ حلقہ 245 پرفاروق ستار سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، جی ڈی اے ان کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سے اتحاد کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ، جہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہاں ہم حمایت کریں گے اور جہاں جی ڈی اے کے امیدوارہیں وہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی حمایت کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ شہری اور دیہی سندھ کے حالات انتہائی خراب ہیںسندھ کے عوام کو مزید تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جی ڈی اے کی حمایت پر ان کا مشکور ہوں۔ایم پی اے حسنین مرزا نے کہا کہ حکومتی اتحاد ذاتی مفاد کا اتحاد ہے15 برسوں کی حکومت نے سندھ کا برا حال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 اور 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان