عمران خان نے  ہمیشہ جھوٹ بولا اور دوسروں پر الزام تراشی کی: عظمیٰ بخاری

Aug 03, 2022 | 17:35:PM
 عمران خان نے  ہمیشہ جھوٹ بولا اور دوسروں پر الزام تراشی کی: عظمیٰ بخاری
کیپشن: عظمیٰ بخاری(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے صادق و امین ہیں جنہوں نے ساری زندگی بال ٹمپرنگ کی ،عمران خان کے دور اقتدار میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے، کل عمران خان گرا تھا ، آج ڈالر گرا ہے ، عمران خان کن  کن الزامات سے بچیں گے ۔

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عمر بھر جھوٹ بولا اور دوسروں پر الزام تراشی کی ۔ یہ صادق و امین ہر کسی کو چور کہتا تھا ۔ یہ صادق و امین خود جوا کھیلتا تھا ، صادق و امین سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرتا تھا ، اربوں کی چوری کے بعد عمران خان منہ چھپا کر بیٹھے ہوئے ہیں ،عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے جھوٹے حلف نامے دیئے ۔ صادق و امین توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا ۔ عارف نقوی پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ انہوں نے جن سے فنڈز لیے انہیں اوورسیز ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ تھوڑی سی ہے ۔