سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف کارروائی سے روک دیا

Aug 03, 2022 | 16:44:PM
سندھ ہائیکورٹ ،پولیس ،رکن صوبائی اسمبلی ،کیخلاف ،کارروائی ،روک
کیپشن: سندھ ہائی کورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لیاری سے جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید اور دیگر کیخلاف 3 مقدمات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

   درخواست گزار کے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ سید عبدالرشید اور دیگر پر احتجاج کرنے پر مقدمات درج کیے گئے، مقدمات صوبائی حکومت کی ایما پر بدنیتی پر درج کیے گئے ہیں۔ لیاری کے مکین 30 جولائی کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلز سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

عدالت نے پولیس کو تینوں مقدمات میں کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے محکمہ سیکریٹری داخلہ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔