کامران اکمل نے آصف علی زرداری کے بارے میں بڑی بات کہ دی

Aug 03, 2022 | 15:59:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آصف زرداری کا فین ہوگیا ہوں: کامران اکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویہب ڈیسک )پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان کے پسندیدہ سیاستدان کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ جواب میں کرکٹر نے فوراً کہا 'میں تو آصف علی زرداری صاحب کا مداح ہوگیا ہوں'۔

قومی کرکٹر نے کہا 'میں سچ بتارہا ہوں، میں زرداری کا فین ہوں، پہلے بھی تھا لیکن میں نے دیکھا ہے کہ اس بندے جیسے سیاستدان کم ہی ہوتے ہیں'۔

کامران اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔