مہنگیLNGخریدنے  کے اثرات سامنے آنے لگے،CNG کی قیمتوں میں اضافہ

Aug 03, 2021 | 12:51:PM
مہنگیLNGخریدنے  کے اثرات سامنے آنے لگے،CNG کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگی ایل این جی خریدنے  کے اثرات سامنے آنے لگے ۔ پنجاب میں آج سے سی این جی کی قیمت میں اگست کیلئے5 روپے فی لٹر اضافے اور سندھ میں سی این جی کی قیمت8 روپے فی کلو  اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیاث پراچہ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے 20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر ایل این جی کاایک کارگو خریداہے،  پی ایل ایل کی جانب سے مہنگے داموں سپاٹ ایل این جی کارگو خریدا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ایل این جی کی قیمت اضافہ ہوچکا ہے،غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی قیمت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب