انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا

Apr 03, 2026 | 19:21:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1پیسے کمی  ہوئی۔انٹر بینک میں ڈالر   279.11 روپے سے کم ہوکر  279.10 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 380.18 روپے پر برقرار     رہا جبکہ یورو 15 پیسے اضافے سے 324.56 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے اضافے سے 372.50 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 75.04 روپے اور یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.86 روپے پر پہنچ گیا            ۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1612 پوائنٹس کمی سے 150398 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 148796 کی سطح تک نیچے آیا ۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 152011 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی