آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

Apr 03, 2025 | 19:29:PM
آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے  صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔

معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا،حماد اظہر پارٹی عہدوں سے مستعفی