پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ،ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے دن آغاز میں ایک موقع پرانڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، اور100 انڈیکس1 لاکھ 17 ہزار 735 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔
دوران کاروباراسٹاک ایکسچینج میں 91 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 897 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے مہنگا ہو گیااورانٹربینک میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہاہے۔