بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے سے انکار 

Apr 03, 2024 | 09:34:AM
 آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے انکار کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے انکار کردیا۔

بین اسٹوکس نے جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول میگا ایونٹ میں انگلینڈ کی دفاعی مہم کا حصہ نہ بننے سے متعلق مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

 اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی قربانی دے کر میں خود کو آنے والے چیلنجز کیلیے تیار کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات کا طلبا کیلئے سہولیات متعارف کرانے کا اعلان

یاد رہے کہ 2022 ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر اسٹوکس نے ہی وننگ رنز بناکر ٹیم کو چیمپئن بنوایا تھا، انہوں نے اس طرز میں تب اپنی پہلی ففٹی اسکور کی تھی ، اس کے بعد انہوں نے صرف 2 ٹی 20 میچز آئی پی ایل میں کھیلے۔